۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
تصاویر/ دیدار مدیر حوزه علمیه خراسان با آیت الله اعرافی

حوزہ/ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے ایک پیغام میں، آیت اللہ العظمٰی وحید خراسانی کی اہلیہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمت میں تسلیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی دینی مدارس کے آیت اللہ علی رضا اعرافی نے ایک پیغام میں، آیت اللہ العظمٰی وحید خراسانی کی اہلیہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمت میں تسلیت پیش کی ہے۔

تعزیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

انا لله و انا الیه راجعون

مرجع عالی قدر استاد گرامی حضرت آیت اللہ العظمٰی وحید خراسانی مدظلہ

سلام علیکم بماصبرتم

ایام فاطمیہ کے موقع پر، آپ کی متقی اور پرہیز گار اہلیہ اپنے خالق حقیقی سے جاملیں۔

اس المناک موقع پر، مرجع عالی قدر اور استاد معظم اور ان کے محترم بیٹوں سمیت دیگر لواحقین کی خدمت میں تسلیت عرض کرتے ہیں۔

خداوند مرحومہ و مغفورہ کے درجات کو بلند اور حضرت فاطمه زہراء سلام اللہ علیہا کے ساتھ محشور فرمائے!

بارگاہِ خداوندی سے جناب عالی اور دیگر لواحقین کیلئے سلامتی، عزت، صبر اور اجر عظیم کی تمنا کرتے ہیں۔

خداوند آپ کا سایہ سلامت رکھے!

علی رضا اعرافی

24 جمادی الاولی 1445ھ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .